سعودی عرب کی وزارت صحت نے حج سیزن 1445ھ میں ضیوف الرحمان کے لیے صحت کی بہترین اور مربوط خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ حج کے پہلے ایام میں وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے ہزاروں عازمین مستفید ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یکم ذی القعدہ سے 8 ذی الحج کے ایام میں مجموعی طور پر 93 93 ہزار عازمین حج نے صحت کی خدمات سے استفادہ کیا۔وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ضیوف الرحمان کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات طبی اور خصوصی کلینک، فارمیسیوں، ڈائلیسس مراکز، انتہائی نگہداشت کے کمروں اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہیں۔ اس دوران 19 اوپن ہارٹ آپریشنز ، 218 ہارٹ کیتھیٹرز، 676 ڈائلیسس آپریشنز جب کہ 2022 عازمین کو مختلف ہسپتالوں طبی مراکز میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔