International

ترکیہ میں زلزلہ کے 3 شدید جھٹک مہلوکین کی تعداد تقریباً 2300

امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس سے پہلے علی الصباح اسی علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں 2300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ پیر کے روز دارالحکومت دمشق میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔عراق کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دوشمالی صوبوں دھوک اورموصل اورکردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے رہائشیوں نے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔اس سے قبل ترکیہ کے وسطی علاقے اور شمال مغربی شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔7۰8 کی شدت کا زلزلہ علی الصباح اندھیرے میں آیا تھا اور یہ اس صدی میں ترکیہ میں آنے والا بدترین زلزلہ تھا۔ قبرص اور لبنان میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے بعد دوپہر کو ایک اور بڑا زلزلہ آیا جس کی شدت 7.7ریکارڈ کی گئی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دوسرے زلزلے سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس کے جھٹکے پورے علاقےمیں محسوس کیے گئے ہیں جبکہ امدادی کارکنان سخت سرد موسم میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مہلوکین کی لاشیں یا زندہ بچ جانے والے افراد کونکالنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

Related posts

جموں و کشمیر میں خواتین کی بڑھتی ہوئی خودمختاری، اقوامِ متحدہ میں مثبت تبدیلیوں کو اجاگر کیا گیا

Awam Express News

ٹرمپ کے ساتھ رابطے بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں: روسی صدر

Awam Express News

سی ایم جی کے پریمیم پروگرامز کی روس میں اسکریننگ کا آغاز

Awam Express News